logo logo
AI Search

نماز میں شرمگاہ کھجانے پر نماز کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نماز میں شرمگاہ کھجانے سے وضو اور نماز کا حکم

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

نماز میں اگر کسی نے شرمگاہ کو کھجایا تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟

جواب

نماز میں شرم گاہ کو کھجانے سے نماز نہیں ٹوٹتی، نماز ہوجائے گی اور نہ ہی اس سے وضو ٹوٹے گا ۔

نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ اگر کسی نے شرمگاہ کو چھوا تو کیا اس پر وضو کرنا لازم ہے تو نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ اس کی وجہ سے وضو لازم نہیں انما ھو منک کیونکہ یہ تمہارے جسم کا حصہ ہے۔ (سنن ابنِ ماجہ، حدیث: 4341)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب: مفتی محمد نوید رضا عطاری 

فتوی نمبر: FatwaQA-044

تاریخ اجراء: 12 ربیع الثانی 1448ھ/25 ستمبر 2026ء