whats Fatawa banner

دعوتِ اسلامی کے قیام کو42 سال مکمل ہونے پر دعوتِ اسلامی کے انتہائی اہم اور علمی شعبہ دار الافتاء اہلسنت، جو لوگوں کے در پیش شرعی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ، اس شعبہ کے قیام اور نظام وغیرہ کی معلومات کے حوالے سے مختصر مضمون بنام:

دار الافتاء اہلسنت ( دعوت اسلامی)

کا تعارف و خدمات

از:

حضرت مولانا ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری مدنی مد ظلہ العالی

پیشکش :

مجلسِ افتاء ( دعوت اسلامی)

بسمِ اللہ الرَّحمنِ ا لرَّ حِیم

الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ وعلی آلک واصحبک یا حبیب اللہ

افتاء کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ فتویٰ دینے کی نسبت اللہ عز و جل نے خود اپنی طرف فرمائی ہے،چنانچہ اللہ پاک قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے ﴿قُلِ اللہُ یُفْتِیۡکُمْ فِیۡہِنَّ“ ترجمۂ کنز العرفان : ” تم فرما دو کہ اللہ تمہیں ان کا فتویٰ دیتا ہے ۔ “اسی طرح اللہ کریم نے یہ منصب انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام کو عطا فرمایا ، جو لوگوں کے سوالوں پر ان کو فتویٰ و جواب دیا کرتے تھے ، یہاں تک کہ یہ سلسلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم تک پہنچا کہ لوگ آپ علیہ الصلوٰۃ وا لسلام سے فتوے طلب کیا کرتے تھے ، جس کو اللہ پاک نے قرآنِ پاک میں ان الفاظ سے بیان فرمایا ﴿وَیَسْتَفْتُوۡنَکَ فِی النِّسَآءِ ترجمۂ کنزالعرفان : ”اور تم سے عورتوں کے بارے میں فتویٰ پوچھتے ہیں ۔ “ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر نبوت کا سلسلہ ختم ہوگیا کہ آپ علیہ الصلوٰۃ و السلام کے بعد کسی نبی نے نہیں آنا اور آپ علیہ الصلوٰۃ و السلام کی شریعت ہی آخری شریعت ہے ، اس لیے نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ و سلم نے قیامت تک آنےوالے لوگوں کے لیے ایسے اصول و قواعد بیان فرما دیے کہ جن کی روشنی میں قدیم و جدید ہر دور کے لوگ بہت احسن طریقے سے نِجی ، معاشرتی اور ہر طرح کے معاملات حل کر سکتے ہیں ، لیکن چونکہ شریعت کے اَحکامات کو انفرادی طور پر سیکھنا و جاننا ، قرآن و حدیث سے مسائل نکالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ، اس لیے پھر لوگوں کو شریعت کے احکام سے باوَر کروانے ، اسلامی تعلیمات اور حکمِ خداوندی سے آشنا کرنے کی یہ ذمہ داری اس امت کی ان عظیم ہستیوں کے سپرد کی گئی ، جن کو اللہ عز و جل نے اس کام کے لیے خصوصی طور پر منتخب فرمایا ہے ، یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان جو سارے کے سارے ہی ہدایت کے ستارے ہیں ، ان میں سے بھی متعدد شخصیات اسی ذمہ داری کو نبھانے میں بالخصوص معروف و مشغول تھیں۔

صحابہ کرام علیہم الرضوان کے بعد تابعین کے دور میں بھی مخصوص اَفراد جیسا کہ امام اعظم ابو حنیفہ ، امام مالک ، امام حسن بصری ( رضی اللہ عنہم ) وغیرہ نے ہی اس منصب کو سنبھالا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی اس امانت کو اپنے سے بعد والے لوگوں کی طرف منتقل کیا اور پھر آج تک یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ اسلام کی تاریخ میں کبھی بھی ایسا دور نہیں گزرا ، جس میں اہلِ اسلام کو فتویٰ دینے ، ان کی رہنمائی کرنے کے لیے معتبر و مستند اہل الرائے و ذمہ دار فقہائے کرام و مفتیانِ کرام موجود نہ ہوں۔ ہر دور میں انبیائے کرام علیہم السلام کے وارثین و نائبین موجود رہے ہیں ، جو موقع و محل کی مناسبت سے یا جب بھی ضرورت پڑی، تو قرآن و حدیث اور اسلامی اصول و قواعد کی روشنی میں لوگوں کی اصلاح و رہنمائی کرتے رہے ہیں ۔

دارالافتا ء اہلسنت کا قیام:

قبلہ شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی امتِ محمدیہ علی صاحبھا الصلوٰۃ وا لسلام کے ساتھ اسی خیر خواہی اور مسلمانوں کی اصلاح کی کُڑھن کے نتیجے میں دارالافتاء کا یہ شعبہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک میں 15 شعبان المعظم  1421؁ھ بمطابق   2000؁ء کو معرضِ وجود میں آیااور الحمد للہ عزوجل اس وقت سے دار الافتاء اہلسنت ( دعوت اسلامی )روز بروز ترقی کی منازل ہی طے کرتا جا رہا ہے۔

دارالافتا ء اہلسنت کی تعداد:

الحمد للہ عز وجل تادمِ تحریر پاکستان کے مختلف شہروں میں دار الافتاء اہلسنت کی 15 شاخیں قائم ہوچکی ہیں ۔جن میں سے کراچی میں 6 دار الافتاء اہلسنت ؛ لاہور میں 3 دار الافتاء اہلسنت ہیں ۔ اسی طرح حیدرآباد ، فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی ، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں بھی دار الافتاء اہلسنت موجود ہیں ۔

اسی طرح تنظیمی مسائل میں شرعی رہنمائی کے لیےمدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی ؛ مرکز الاولیاء لاہور؛حیدر آباد اور فیصل آباد میں بالخصوص افتاء مکتب (شرعی ایڈوائزری بورڈ)قائم کیے گئے ہیں، جن میں دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس میں ہونے والے کاموں کا شرعی طور پر جائز ہ لیا جاتا ہے ۔

دار الافتاء اہلسنت ( دعوتِ اسلامی ) کی دینی خدمات:

اِس وقت دار الافتاء اہلسنت، اس سے منسلک مفتیان کرام ، نائب مفتیانِ کرام وذی احترام علمائے کرام تحریری فتاوی،نیشنل وانٹرنیشنل فون نمبرز،واٹس اپ،ویب سائٹ، میل،مکتوبات کے جوابات، تربیتی اجتماعات،مدنی چینل ،مدنی مشوروں،کتب کی تحریر وتفتیش اور سائلین سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعے مسلمانوں کی شرعی رہنمائی میں مشغول ہیں۔جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

دار الافتاء اہلسنت کی دینی خدمات بنیادی طور پر چار طرح کی اَقسام میں منقسم ہیں:

  • (1)شرعی مسائل کا حل
  • (2) نشر و اشاعت
  • (3) ڈیجیٹل خدمات
  • (4)تبلیغی خدمات

(1)شرعی مسائل کا حل:

الحمد للہ عز وجل لوگ دارالافتاء اہلسنت تشریف لاکر مفتیانِ کرام سے بالمشافہ اپنے عقائد و نظریات ، نماز ، روزے ، حج ، زکوٰۃ ، طلاق ، نکاح ، وراثت ، کاروبار ، معاملات ، جائز و ناجائز ، حلال و حرام وغیرہ مسائل حل کرواتے ہیں ۔ یوں ماہانہ اوسطاً تقریباً 7 ہزار اور اب تک کل تقریباً 6 لاکھ زبانی جوابات جاری ہوچکے ہیں ۔

نیز دار الافتاء کی بنیادی خدمات میں سے تحریری اور تفصیلی فتاویٰ جاری کرنا بھی ہے ۔ تحریری فتاویٰ کے ذریعے لوگوں کی اصلاح کی جاتی ہے ، جن کی تعداد ماہانہ اوسطاً تقریباً 800 اور اب تک تقریباً 2 لاکھ سوالات کے جوابات جاری ہوچکے ہیں ۔

مسلمانوں کو پیش آمدہ جدید مسائل کے حل کے لیےدارالافتا ء اہلسنت کی مجلس تحقیقات شرعیہ بھی قائم ہے،جس کے وقتاً فوقتاً مشورے جاری رہتے ہیں ،تو یوں جدید اور تحقیقی سوالات کے جواب فائنل جاری ہوتے ہیں ۔

اسی طرح بالخصوص تنظیمی مسائل میں شرعی رہنمائی کے لیے قائم کیے گئے افتاء مکتب (شرعی ایڈوائزری بورڈ) میں دعوت اسلامی کی مختلف مجالس میں کیے جانے والے کاموں کا شرعی اصولوں کے مطابق جائزہ لیا جاتا ہےاور دعوت اسلامی کے تحت سینکڑوں مساجد،نئی تعمیر ہونے والی مساجد ،جامعات المدینہ ، مدارس المدینہ ،دار المدینہ اور اجارہ کے شرعی معاملات بھی دیکھے جاتے ہیں ۔الحمد للہ عزوجل ان چاروں مکاتب میں ماہانہ درجنوں مجالس کے مدنی مشورے بھی کیے جاتے ہیں۔

دار الافتاء اہلسنت کے تحت کراچی اور لاہور میں Islamic Economics Centre(مرکز الاقتصاد الاسلامی ) کا بھی آغاز کیا گیا ہے اور یہ دار الافتاء صرف کاروباری مسائل بیان کرنےکے لئے ہے ۔ الحمدللہ عزوجل! دار الافتاء اہل سنت کے تحت نئے ذیلی شعبے حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل(Halal Research & Advisory Council) کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے جس کے مقاصد میں حلال انڈسٹری سے متعلقہ لوگوں کےمسائل پر فتاوی کا اجراء، لٹریچر اور دیگر کتب و مقالات شائع کرنا، وقتا فوقتا حلال آگاہی کورسز و سیمینارز کا انعقادکرنا اور حلال اسٹینڈرڈز و سرٹیفیکیشن وغیرہ کے امور میں مختلف ملکی و بین الاقوامی اداروں کی شرعی راہنمائی و معاونت شامل ہے۔ اورانہی مقاصد کے حصول کےلیے مجلس جامعات الدینہ للبنین کے اشتراک سے تخصص فی الفقہ الحنفی وفقہ الحلال کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعہ باقاعدہ اس فیلڈ کےلئے قابل افراد تیار کر نے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

(2) نشر و اشاعت:

دار الافتاء اہلسنت کے تحت مختلف عنوانات بالخصوص فنِ افتاء سے متعلق کتابیں بھی تصنیف کی جاتی ہیں ، جیسا کہ شک و یقین قواعدِ فقہیہ کی روشنی میں وغیرہ تفصیلی کتب موجود ہیں ، اسی طرح احکام سے متعلق مختلف کتب ، کسی خاص عنوان پر فتاویٰ کا مجموعہ کتابی شکل میں شائع کیا جاتا ہے ۔ مثلا: رمضان کے فتاویٰ ، قربانی کے فتاویٰ ، احکامِ زکوٰۃ ، ماہنامہ فیضان مدینہ میں شائع ہونے والے مختصر فتاویٰ کا مجموعہ ، مثلی و قیمی اشیاء کی پہچان اور شرعی احکام وغیرہ کتب سرِ فہرست ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کے ماہنامہ فیضان مدینہ کی شرعی تفتیش بھی دار الافتاء اہلسنت کے تحت کی جاتی ہے ، نیز ماہنامہ فیضان مدینہ میں ہر ماہ دار الافتاء اہلسنت کی طرف سے مختلف فتوے بھی شائع ہوتے ہیں ۔اسی طرح دعوت اسلامی کے تصنیفی ادارے المدینۃ العلمیہ سے جاری ہونے والی کتب و رسائل ، نیز دار المدینہ اسکولنگ سسٹم کے لیے تیار کیے جانے والے نصاب کی شرعی تفتیش بھی دار الافتاء اہلسنت ہی کرتا ہے ۔

(3) تبلیغی خدمات :

مختلف ایونٹس مثلا: رجب،شعبان،رمضان شریف کے مہینوں میں زکوٰۃ ، روزہ و تراویح کورس ، اسی طرح حاجیوں کی تربیت کے لیے اور قربانی کے موقع پر قربانی کے حوالے سے دار الافتاء اہلسنت کی طرف سے تربیتی سیشن منعقد کیے جاتے ہیں ، جن میں بیان کے ساتھ ساتھ حاضرین کے سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی ہوتا ہے ، اسی طرح درسِ قرآن و حدیث ، تجارت کورس اور فرض علوم وغیرہ مختلف کورسز کا بھی سلسلہ ہوتا ہے ۔

دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص وقف وچندے کے استعمال کے حوالے سے دارا لافتاء اہلسنت کے تحت شرعی مسائل کے لیے وقتاً فوقتاً تربیتی اجتماعات کا بھی سلسلہ ہوتا ہے ، اسی طرح ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ، نیز مختلف علاقائی سطح پر ہونے والے اجتماعات میں بھی مفتیانِ کرام و دار الافتاء اہلسنت کے علمائے کرام بیان فرماتے ہیں ۔

(4) ڈیجیٹل خدمات :

  • دار الافتاء اہلسنت کے میل ایڈریس کے ذریعے ماہانہ کم وبیش 3500 سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔ اب تک ٹوٹل تقریباً سوا دو لاکھ جوابات جاری ہوچکے ہیں ۔

  • بذریعہ فون ( نیشنل و انٹر نیشنل ) پاکستان ، یوکے ، یورپ ، امریکہ ، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہانہ کم و بیش دس ہزار سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں اوراب تک کل تعداد تقریباً 6لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

  • ہر ماہ WhatsAppکے ذریعے موصول ہونے والے1800 سے زائد سوالات کے جوابات (بذریعہ تحریر) دار الافتاء اہلسنت سے دیے جاتے ہیں۔اسی طرح دار الافتاء اہلسنت کی ویب سائٹ ، واٹس اپ اور ٹیلی گرام پر مختلف گروپس میں دار الافتاء اہلسنت کے فتاویٰ اور مفتیانِ کرام کے ویڈیو کلپ بھی شیئر کیے جاتے ہیں اور خاص مواقع مثلا: قربانی کے تین دنوں اور حج کے دنوں میں دار الافتاء اہلسنت کی طرف سے خصوصی واٹس اپ اور فون کی سروس ہوتی ہے ۔

  • دار الافتاء اہلسنت کے مدنی چینل پر ہفتے میں تین پروگرامز براہِ راست پیش کیے جاتے ہیں ، جن میں لوگوں کی کالز اور مختلف ذرائع سے سوالات موصول ہوتے ہیں اور ان کے جوابات دیے جاتے ہیں ۔ اب تک ان پروگرامز کی تعداد 2000 ہوچکی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ دارالافتا اہلسنت کے مفتیان کرام کے مدنی چینل پر آسان درسِ قرآن ، فیضانِ قرآن ، درسِ حدیث ، درسِ بخاری شریف ، احکامِ تجارت ، اسی طرح عقائد و نظریات کے حوالے سے اور دیگر بہت سارے پروگرامز نشر کیے جاتے ہیں ۔

  • دارالافتاء اہلسنت کا آفیشل یوٹیوب چینل ، اسی طرح آفیشل فیس بک پیج بھی ہے ، جن پر مدنی چینل پر ہونے والے دارالافتاء اہلسنت کے سلسلوں کے شارٹ کلپس اور فیس بک پر تحریری تفصیلی فتاویٰ بھی اپلوڈ کیے جاتے ہیں اور مفتیانِ کرام کے مختلف مقامات سے ہر مہینے اس پیج پر دار الافتاء اہلسنت کے لائیو سلسلے بھی ہوتے ہیں، جن میں لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیے جاتے ہیں ۔

  • دار الافتاء اہلسنت کی ا یپلیکیشن بھی ہے، جس میں اردو و انگلش تحریری فتاویٰ ، مفتیانِ کرام کے ویڈیو کلپس وغیرہ اپلوڈ کیے جاتے ہیں ۔

  • دار الافتاء اہلسنت کی ویب سائٹ بھی موجود ہے ، جس پر روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی فتویٰ ، مفادِ عامہ کے پیشِ نظر بیرونِ مُلک سے موصول ہونے والے مختصر سوالات و جوابات ، نیز مفتیانِ کرام کے ویڈیو کلپس ، آرٹیکلز ، مختلف کتب و رسائل اپلوڈ کیے جاتے ہیں ۔

اسی طرح دار الافتاء اہلسنت کے شعبہ نشر و اشاعت کے تحت مختلف ایونٹس کے مطابق اور عوام کی اصلاح و خیر خواہی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی فتویٰ بھی شیئر کیا جاتا ہے ، جس کو عوامی پذیرائی بہت زیادہ حاصل ہے کہ لوگ گویاکہ اس فتوے کے انتظار میں رہتے ہیں اور جیسے ہی ان کو فتویٰ ملتا ہے ، فوراً گروپس میں شیئرنگ ہونا شروع ہوجاتی ہے اور وہ علاقے جہاں دار الافتاء اہلسنت نہیں ، یا جہاں بالکل بھی شرعی رہنمائی کے لیے مفتیانِ کرام نہیں ہیں ، وہاں کے لوگ اس سروس کے ذریعے بہت احسن طریقے سے فیضیاب ہوجاتے ہیں۔

دیگر سروسز :

دار الافتاء اہلسنت کی چند خصوصی سروسز بھی ہیں ، جیسا کہ عرصہ دراز سے تخصص فی الفقہ للبنین جاری ہے ، بلکہ اب تو درسِ نظامی سے فارغ التحصیل اسلامی بہنوں میں فقہی علوم میں مزید مہارت پیدا کرنے کے لیے تخصص فی الفقہ للبنات دو سالہ کورس بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح فقہ المعاملات و الاقتصادیات اور تخصص فی فقہ الحلال بھی شروع ہے ، جو بہت احسن انداز سے اپنے مقصد کی طرف گامزن ہے ۔ اسی طرح تخصصات کےسلسلے کا اب بیرون ملک بھی آغاز کیا جا چکا ہے ۔

دار الافتاء اہلسنت ( دعوت اسلامی ) کے فون نمبرز و سروسز کے لنک درج ذیل ہیں:

  • فون نمبرز: 03117864100 03113993312 03113993313
  • ای میل ایڈریس: ( darulifta@dawateislami.net )
  • ویب سائٹ: ( https://www.daruliftaahlesunnat.net/ur )
  • یوٹیوب: https://www.youtube.com/@DaruliftaAhleSunnat
  • فیس بُک: https://www.facebook.com/DaruliftaAhlesunnat
  • ایپلی کیشن: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.daruliftaahlesunnat&pcampaignid=web_share

اللہ کریم قبلہ امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کو جزائے خیر عطا فرمائے ، جنہوں نے امت مسلمہ کو دار الافتاء اہلسنت جیسی نعمت عطا فرمائی ، اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کا سایہ عافیت کے ساتھ ہم پہ دراز فرمائے ، دارالافتاء اہلسنت ( دعوتِ اسلامی ) کی مجلس ، مفتیانِ کرام ، نائب مفتیانِ کرام ، دیگر ذی احترام علمائے کرام اور عملہ کو ڈھیروں ڈھیر برکتیں عطا فرمائے اور ہماری تمام دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور دار الافتاء اہلسنت کو ہر آنے والے دن ترقیاں اور عروج نصیب فرمائے ۔

آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

از:

ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری مدنی

دار الافتاء اہلسنت اقصیٰ مسجد ، صدر ، کراچی

11 صفر المظفر 1446ھ بمطابق 17 اگست 2024ء

دار الافتاء اہلسنت ( دعوت اسلامی ) کے ایڈریس

نمبر شمار نام دار الافتاء اہلسنت مقام اوقات کار و تعطیل اوقاتِ وقفہ

عوامی مسائل کے حل کے لیے

1

دار الافتاء اہلسنت

بابری چوک کراچی

متصل جامع مسجد کنز الایمان

بابری چوک ( گرو مندر ) کراچی

صبح10:00 تا شام 04:00

تعطیل بروز اتوار

12:45 تا 01:45

2

دار الافتاء اہلسنت

کھارا دار کراچی

بسم اللہ مسجد والی ، مقابل جعفر میڈیکل ،

نزد پولیس چوکی کھارادار ، کراچی

صبح11:00 تا شام 05:00

تعطیل بروز اتوار

01:00 تا 02:00

3

دار الافتاء اہلسنت

کورنگی کراچی

جامع مسجد رضائے مصطفیٰ بالمقابل

موبائل مارکیٹ کورنگی 4 نمبر کراچی

صبح12:00 تا شام 06:00

تعطیل بروز اتوار

1:15 تا 2:15

4

دار الافتاء اہلسنت

صدر کراچی

جامع مسجد اقصیٰ، اکبر روڈ ، نزد ریگل

چوک ، صدر کراچی

صبح11:00 تا شام 04:00

تعطیل بروز اتوار

12:45 تا 01:45

5

دار الافتاء اہلسنت

نارتھ کراچی

متصل جامع مسجد فیض مدینہ سیکٹر

5-B/3 کریلا اسٹاپ ، نارتھ کراچی

صبح11:00 تا شام 05:00

تعطیل بروز اتوار

12:50 تا 01:50

6

دار الافتاء اہلسنت

حبیبیہ مسجد کراچی

متصل جامع مسجد حبیبیہ

دھوراجی کالونی کراچی

صبح11:00 تا شام 05:00

تعطیل بروز اتوار

01:15 تا 02:15

7

دار الافتاء اہلسنت

حیدرآباد

مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن

حیدرآباد، سندھ

صبح11:00 تا شام 04:00

تعطیل بروز اتوار

01:15 تا 02:15

8

دار الافتاء اہلسنت

سرگودھا

مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن

سرگودھا

صبح11:00 تا شام 05:00

تعطیل بروز اتوار

01:10 تا 02:10

9

دار الافتاء اہلسنت

ملتان شریف

مدنی مرکز فیضان مدینہ H بلاک شاہ

رکن عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان

صبح10:15 تا شام 04:15

تعطیل بروز اتوار

01:00 تا 02:00

10

دار الافتاء اہلسنت

فیصل آباد

نزد زینب مسجد محمدیہ کالونی سوساں روڈ

مدینہ ٹاؤن فیصل آباد

صبح10:30 تا شام 04:30

تعطیل بروز اتوار

01:15 تا 02:15

11

دار الافتاء اہلسنت

داتا دربار لاہور

فرسٹ فلور مکتبۃ المدینہ

نزد سستا ہوٹل گنج بخش روڈ

داتا دربار مارکیٹ لاہور

صبح10:00 تا شام 04:00

تعطیل بروز اتوار

01:10 تا 02:10

12

دار الافتاء اہلسنت

جوہر ٹاؤن لاہور

مدنی مرکز فیضان مدینہ بلاک

K-508 جوہر ٹاؤن لاہور

صبح10:15 تا شام 04:15

تعطیل بروز اتوار

01:00 تا 02:00

13

دار الافتاء اہلسنت

گوجرانوالہ

مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ موڑ جی

ٹی روڈ نزد بس اسٹاپ گوجرانوالہ

صبح10:15 تا شام 04:15

تعطیل بروز اتوار

01:10 تا 02:10

14

دار الافتاء اہلسنت

راولپنڈی

نزد جامع مسجد غوثیہ حاجی احمد جان بینک

روڈ ، صدر راولپنڈی کینٹ

صبح10:00 تا شام 04:00

تعطیل بروز اتوار

12:45 تا 01:45

15

دار الافتاء اہلسنت

کاہنہ نو لاہور

مدنی مرکز فیضان مدینہ

مین فیروز پور روڈ کاہنہ نو، لاہور

صبح 10:30 تا شام 04:30

تعطیل بروز اتوار

01:10 تا 02:10

کاروباری مسائل کے حل کے لیے

16

دار الافتاء اہلسنت

مرکزالاقتصاد الاسلامی کراچی

فیضان پلاٹ نزد حنفیہ مجاہدین مسجد

متصل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ

صبح 11:00 تا شام 05:00

تعطیل بروز اتوار

01:15 تا 02:15

17

دار الافتاء اہلسنت

مرکزالاقتصاد الاسلامی لاہور

جامع مسجد نوری رضوی

E بلاک جوہر ٹاون لاہور

فی الوقت مرکز الاقتصاد لاہور دار الافتاء اہلسنت جوہر ٹاون کے ساتھ قائم ہے،

کچھ عرصہ میں جامع مسجد نوری میں منتقل ہو جائے گا۔

تنظیمی مسائل کے حل کے لیے

18

افتاء مکتب کراچی

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی

(صرف ذمہ داران تنظیمی امور میں شرعی مسائل کے حل کیلئے رجوع فرمائیں)

صبح 10:30 تا شام 04:00

تعطیل بروز اتوار

01:15 تا 02:15

19

افتاء مکتب فیصل آباد

مدنی مرکز فیضان مدینہ

مدینہ ٹاؤن فیصل آباد

پیر اور منگل

صبح 10:30 تا شام 04:30

01:15 تا 02:15

20

افتاء مکتب حیدر آباد

مدنی مرکز فیضان مدینہ

آفندی ٹاؤن حیدرآباد سندھ

دوپہر 02:15 تا شام 04:15

تعطیل بروز اتوار

---

21

افتاء مکتب لاہور

فرسٹ فلور مکتبۃ المدینہ

نزد سستا ہوٹل گنج بخش روڈ داتا دربار مارکیٹ لاہور

صبح 10:00 تا شام 04:00

تعطیل بروز اتوار

01:10 تا 02:10