logo logo
AI Search

سعی کے بعد کے نفل پڑھنے کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سعی کے بعد کے نوافل کا حکم

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

سعی کے بعد دو نفل پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

مکروہ وقت نہ ہو تو سعی کے بعد دو رکعت نماز مسجد میں جا کر پڑھنا مستحب و بہتر ہے۔ تنویر الابصار و در مختار میں ہے "ندب ختمہ برکعتین فی المسجد" ترجمہ: سعی کا اختتام مسجد میں دو رکعتوں سے کرنا مستحب ہے۔ (تنویر الابصار و در مختار مع رد المحتار، ج 3، ص 589، مطبوعہ: کوئٹہ)

بہار شریعت میں ہے "مکروہ وقت نہ ہو تو سعی کے بعد دو رکعت نماز مسجد شریف میں جا کر پڑھنا بہتر ہے۔" (بہار شریعت، جلد 1، حصہ 6، صفحہ 1110، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب: مولانا سرفراز عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-5224

تاریخ اجراء: 27 محرم الحرام 1448ھ/13 جولائی 2026ء