logo logo
AI Search

جس نے میری قبر کی زیارت کی اسے میری شفاعت ملے گی

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مدینہ منورہ کی حاضری اور شفاعت

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

حدیث پاک میں ہے کہ جس نے میری قبر کی زیارت کی، اسے میری شفاعت ملے گی، تو آجکل تو قبر انور کو دیکھنا ممکن نہیں، تو کیا سنہری جالیوں کے دیکھنے سے یہ بشارت مل جائے گی؟

جواب

اگر کوئی شخص نبی پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی قبر انور کی زیارت کے قصد سے سنہری جالیوں کے سامنے بھی حاضر ہو، اسے بھی ان شاء اللہ عزوجل بیان کردہ فضیلت حاصل ہوگی، کیونکہ اس کے علاوہ بعض احادیث مبارکہ میں قبر انور کی زیارت کی قید کے بغیر شفاعت کی بشارت ذکر کی گئی ہے مثلاً ارشاد فرمایا: جو مدینے میں میری زیارت کے لیے حاضر ہوا، تو اس کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت واجب ہوگئی۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-777
تاریخ اجراء: 03 ذو القعدۃ الحرام 1443ھ / 03 جون 2022ء