logo logo
AI Search

حرین نام رکھنا اور اس کا مطلب کیا ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حرین نام کا معنی اور یہ نام رکھنا کیسا؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

حرین کا کیا معنی ہے اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

یہ نام کسی مستند لغت کی کتاب میں نہ مل سکا لہٰذا یہ نام نہ رکھیں۔

بچی کا نام ازواجِ مطہرات یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن وغیرہ نیک بیبیوں کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے تا کہ ان کی برکات حاصل ہوں۔

حدیث پاک میں اچھے نام رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے چنانچہ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ”قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انکم تدعون یوم القیامۃ باسمائکم و اسماء آبائکم، فأحسنوا أسمائکم“ ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم قیامت کے دن اپنے اور اپنے باپوں کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، چنانچہ اپنے نام اچھے رکھا کرو۔ (سنن ابی داؤد، جلد 4، حدیث: 4948، مطبوعہ، دار الکتب العلمیہ، بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب: مفتی محمد نوید رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: FatwaQA-027

تاریخ اجراء: 06 ربیع الثانی1448ھ/19 ستمبر 2026ء