logo logo
AI Search

لڑکی کا نام صفورا فاطمہ رکھنا کیسا نیز اسکی فضیلت ؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

"صفورا فاطمہ" نام رکھناکیسا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا لڑکی کا نام "صفورا فاطمہ" رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

’’فاطمہ‘‘ حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شہزادی سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کا اسم مبارک ہے اور "صفورا" حضرت شعیب علیہ الصلوٰۃ و السلام کی صاحبزادی اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃٰ و السلام کی زوجہ محترمہ کا نام پاک ہے۔لہٰذا یہ نام رکھنا جائز و مستحسن ہےکہ حدیث پاک میں نیکوں کے نام پرہی نام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔ دونوں نام ملا کر بھی رکھ سکتے ہیں۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو شاھد مولانا محمد ماجد علی مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2607

تاریخ اجرا: 28جمادی الاولٰی1447ھ / 20 نومبر 2025ء