logo logo
AI Search

برہان نام رکھنا کیسا نیز اسکا مطلب؟

بسم اللہ الرحمن الرحيم

برہان نام رکھنا کیسا؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ برہان نام رکھنا کیسا؟

جواب

برہان نام رکھنا جائز بلکہ مستحسن ہے یہ حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم کے مبارک ناموں میں بھی ہے جس کا معنی واضح و روشن دلیل ہے۔ امام اہلسنت، امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: "حدیث سے ثابت کہ محبوبانِ خدا، انبیاء و اولیاء علیہم الصلٰوۃ و الثناء کے اسمائے طیبہ پر نام رکھنا مستحب ہے جبکہ ان کے مخصوصات سے نہ ہو" (فتاوی رضویہ، جلد 24، صفحہ685، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر: FatwaQA-036
تاریخ اجراء: 19 ربیع الاول 1448ھ / 01 اگست 2026ء