logo logo
AI Search

اللہ تعالیٰ کی صفات کے متعلق عقیدہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللہ پاک کی صفات کے متعلق کیا عقیدہ ہونا چاہئے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اللہ پاک کی صفات کی تعداد کے متعلق ہمیں معلوم نہیں کہ کتنی ہیں، تو اس بارے میں کیا عقیدہ ہونا چاہئے؟

جواب

عقیدہ یہی ہے کہ اللہ پاک کی ذات لامحدود ہے، اسی طرح اس کی صفات بھی لا محدود پھر اللہ پاک کی ہر صفت بھی لامحدود ہے۔

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’ذاتہ سبحٰنہ وتعالٰی غیر متناھیۃ وصفا تہ غیر متنا ھیات و کل صفۃ منھا غیر متناھیۃ‘‘ یعنی: اللہ تعالیٰ کی ذات پاک لا محدود اور اس کی صفات غیر متناہی ہیں اور پھر اس کی ہر صفت غیر متناہی ہے۔“ (فتاوی رضویہ، جلد 15، صفحہ 478، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-2469

تاریخ اجراء:29 محرم الحرام 1447ھ/25 جولائی 2025ء