logo logo
AI Search

دادی کا دودھ پیا ہو تو پھوپھی کی بیٹی سے نکاح جائز ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحيم

دادی کا دودھ پیا ہو، تو کیا پھوپھی کی بیٹی سے نکاح ہو سکتا ہے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جواب

پوچھی گئی صورت میں وہ شخص پھوپھی کی بیٹی سے نکاح نہیں کر سکتا کیونکہ جب اس شخص کو اس کی دادی نے مدتِ رضاعت میں اپنا دودھ پلا دیا تو دادی اس کی رضاعی ماں بن گئی اور پھوپھی اس کی رضاعی بہن اور پھوپھی کی بیٹی رضاعی بھانجی بن گئی۔ اور جس طرح سگی بھانجی سے نکاح کرنا حرام ہے اسی طرح رضاعی بھانجی سے بھی نکاح کرنا حرام ہے۔

صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: بچہ نے جس عورت کا دودھ پیا وہ اس بچہ کی ماں ہو جائے گی ۔ ۔ ۔ اور اس عورت کی تمام اولادیں اس کے بھائی بہن۔ (بہارِ شریعت، جلد 2، صفحہ 38، مکتبۃ المدینہ)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی 
فتویٰ نمبر: Web-2517
تاریخ اجراء: 16 ربیع الآخر 1447ھ / 10 اکتوبر 2025ء