logo logo
AI Search

کمپنی کے سہولت قرض سے حج کرنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ملازمین کا کمپنی مالکان کی طرف سے دیئے گئے سہولت قرض سے حج کرنا‎

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

ملازمین کا کمپنی مالکان کی طرف سے دیئے گئے سہولت قرض سے حج کرنا کیسا؟

جواب

مقروض شخص کے حج کرنے کے حوالے سے حکم شرعی یہ ہے کہ حج پر جانے سے پہلے اپنے قرض کو ادا کردے اور اگر قرض کی ادائیگی میں تاخیر ہے تو قرض خواہوں سے اجازت طلب کرکے حج کے لئے جائے، اگر وہ اجازت دے دیں تو پھر جانا، بالکل جائز ہے اور ان کی اجازت کے بغیر جانا مکروہ تحریمی، ناجائز ہے۔ کمپنی مالکان جب اپنی مرضی سے سہولت والا قرض مہیا کررہے ہیں تو ملازمین کا اس طرح حج پر جانا، جائز ہے اور حج بھی ادا ہوجائے گا۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
مصدق: مفتی محمد قاسم عطاری
تاریخ اجراء: 06 ذیقعدۃ الحرام 1439ھ / 20 جولائی 2018ء