مدینہ سے جدہ جاتے ہوئے بغیر احرام میقات سے گزرنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
میقات سے گزر ہو لیکن مکہ شریف نہ جانا ہو تو احرام کا مسئلہ
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
ہم لوگ ٹرین پر مدینہ شریف سے جدہ جارہے ہیں راستے میں میقات سے گزرنا پڑتا ہے، تو کیا ہمیں احرام باندھنا ضروری ہوگا یا بغیر احرام کے اس میقات سے گزرسکتے ہیں؟ ہم عمرہ کرچکے ہیں اب عمرے کا ارادہ نہیں ہے واپس اپنے ملک جارہے ہیں۔
جواب
پوچھی گئی صورت میں آپ بغیر احرام جدہ جاسکتے ہیں، آپ کے لئے احرام ضروری نہیں ہے کیونکہ آپ کی نیت حرمِ مکہ جانے کی نہیں ہے بلکہ جدہ جانے کی ہے اور جدہ حرم سے باہر ہے۔ جو میقات کے اندر حرم مکہ کے علاوہ کسی دوسرے مقام کی نیت سے جارہا ہو تو میقات سے احرام باندھنا ضروری نہیں ہوتا۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد بلال عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1426
تاریخ اجراء: 03 شعبان المعظم 1444ھ / 24 فروری 2023ء