logo logo
AI Search

عمرہ کے بعد عورت کتنے بال کاٹے گی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عورت کے لیے عمرہ کے بعد بال کٹوانے کی مقدار

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

عورت کو عمرے کے بعد کتنے بال کٹوانے چاہییں؟

جواب

خواتین کو چونکہ سر کے بال مونڈنا حرام ہے تو ان کے حق میں تقصیر متعین ہے کہ وہ تقصیر کروائیں یعنی کم ا ز کم سر کے چوتھائی بال ایک پورے کے بقدر کاٹیں، اس میں احتیاط یہ ہے کہ پورے سے کچھ زیادہ کاٹ لیں تاکہ پورے کے بقدر بال کٹنے میں تردد نہ رہے۔ اور سنت یہ ہے کہ پورے سرکی تقصیرکی جائے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-612
تاریخ اجراء: 01 شعبان المعظم 1443ھ / 05 مارچ 2022ء