کیا دم کی ادائیگی سے پہلے عمرہ کیا جا سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
دم لازم ہونے کے بعد مزید عمرے کرنا
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کسی پر دم واجب تھا، لیکن اس نے آگے مزید عمرے کر لیے، تو کیا اس کے بعد والے عمرے ہو جائیں گے یا نہیں؟ یا پہلے دم کی ادائیگی لازم ہوگی اور پھر آگے مزید عمرہ کر سکتا ہے؟
جواب
پوچھی گئی صورت میں عمومی حکم یہ ہے کہ اگر کسی پر دم لازم ہوگیا اور ابھی اس نے دم ادا نہیں کیا تھا کہ اس کے بعد اس نے مزید عمرے بھی کئے، تو اس کے بعد والے عمروں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، جبکہ ان میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ بنا ہو۔ البتہ بعد میں بھی اس کے اوپر اس واجب شدہ دم کی ادائیگی لازم رہے گی اور اسے دم ادا کرنا ہوگا۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1580
تاریخ اجراء: 28 رمضان المبارک 1444ھ / 19 اپریل 2023ء