کیا عورت کا احرام میں کان کی لو چھپانا جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عورت کا احرام کی حالت میں کان کی لو چھپانا
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
احرام میں عورت کی ٹکلی کھلی رہنی ہوتی ہے، ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک ٹکلی ہوتی ہے، لیکن جب عورتیں احرام میں سر پہ حجاب یا ڈوپٹہ وغیرہ کرتی ہیں، تو کان کی لو بھی چھپ جاتی ہے، تو کیا اس کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہوگا؟
جواب
کان کی لو کان کا حصہ ہے، چہرے کا حصہ نہیں ہے، اس لیے کان کی لو کو بھی کان کے ساتھ احرام کی حالت میں عورت کے لیے چھپانے کا حکم ہوگا، لہذا کان کی لو چھپ جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1556
تاریخ اجراء: 22 رمضان المبارک 1444ھ / 13 اپریل 2023ء