اگر احرام کے نفل بھول جائیں تو کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
احرام کے نفل پڑھنا بھول جائیں تو کیا حکم ہے؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
اگر احرام کے نفل پڑھنا بھول جائیں اورعمرہ ادا کرلیں تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب
اگر مکروہ وقت نہ ہو، تو احرام کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا سنت ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں احرام کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا جب بھول گئے، اور عمرہ کرلیا، تو وہ عمرہ درست ہوگیا، کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں۔
لباب و شرح لباب میں ہے (و سننہ ۔۔۔ اداء الرکعتین) ای سنۃ الاحرام (الا فی وقت الکراھۃ ۔۔۔ و لو احرم بغیر صلاۃ جاز) ترجمہ: مکروہ وقت نہ ہو تو احرام کے بعد دو رکعتیں نفل ادا کرنا احرام کی سنت ہے، اور اگر اس نماز کے بغیر احرام باندھا تو جائز ہے۔ (لباب و شرح لباب، ص 126، 128، 139، المکتبۃ السعودیۃ)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-2246
تاریخ اجراء: 27 جمادی الاول 1445ھ / 12 دسمبر 2023ء