logo logo
AI Search

حج و عمرہ کے احرام کے کپڑے کا کفن بنانا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

احرام کے کپڑوں کو کفن کے لیے استعمال کرنا کیسا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

وہ احرام جسے پہن کر بار بار عمرہ و حج کیا ہو، اسی کو کفن کے لئے استعمال کرنا کیسا؟

جواب

حج و عمرہ میں استعمال شدہ احرام کی پرانی چادروں کا کفن بنانا شرعاً جائز ہے اگرچہ اس احرام کو پہن کر کئی حج و عمرے ادا کئے ہوں، البتہ اگر یہ چادریں میلی ہوچکی ہوں، تو انہیں دھو کر صاف ستھرا کرلینا چاہیے کہ کفن ستھرا ہونا مرغوب و پسندیدہ ہے۔

بہارشریعت میں ہے: پُرانے کپڑے کا بھی کفن ہوسکتا ہے، مگر پُرانا ہو تو دُھلا ہوا ہو کہ کفن ستھرا ہونا مرغوب ہے۔ (بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 819، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-620
تاریخ اجراء: 06 ربیع الثانی 1444ھ / 02 نومبر 2022ء