عمرہ پر جانے کے لئے بارہ سال کا بچہ محرم بن سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بارہ سال کے محرم کے ساتھ عمرہ پر جانا
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
اسلامی بہن مدینے کی حاضری کے لئے قافلے یا گروپ کے ساتھ جس میں خاندان کے دوسرے مرد اور عورتیں شامل ہیں ان کے ساتھ 12 سال کے محرم کے ساتھ سفر کرسکتی ہیں یا نہیں؟
جواب
12 سال کا لڑکا مراہق ہے اور مراہق یہاں بالغ کے حکم میں ہے لہٰذا اس بارہ سال کے مراہق لڑکے کے ساتھ اسلامی بہن عمرہ کے سفر کے لیے جاسکتی ہے۔ فتاوی ھندیہ میں ہے: ”و المراھق کالبالغ“ یعنی اور مراہق بالغ کی طرح ہے۔ (فتاوی ھندیہ، جلد 1، صفحہ 242، مطبوعہ: بیروت)
بہار شریعت میں ہے: مراہق یعنی لڑکا جو بالغ ہونے کے قریب ہو بالغ کے حکم میں ہیں یعنی مراہق کے ساتھ جاسکتی ہے۔ (بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 1045، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-991
تاریخ اجراء: 30 ذو الحجۃ الحرام 1444ھ / 19 جولائی 2023ء