Wameez ul Mustafa Naam Ka Hukum

 

”وَمِیضُ المصطفی “نام کا حکم

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1765

تاریخ اجراء:01محرم الحرام1446ھ/08جولائی2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   وَمِیضُ المصطفی “نام کا کیا معنی ہے

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "وَمِیضُ " کا معنی ہے، بجلی کا دھیمے دھیمے چمکنا، چمک، روشنی وغیرہ اور " وَمِیضُ المصطفی " کے معنی ہوئے : نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چمک، روشنی ۔  اس اعتبار سے یہ نام رکھنا تو درست ہے لیکن شریعت میں ہمیں ترغیب دی گئی ہے کہ "اچھوں کے نام پر نام رکھو" لہٰذا انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ ان کی برکت بچہ کے شامل حال ہو۔

   ناموں سے متعلق معلومات اور اچھے ناموں کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ پڑھیں اسے آپ نیچے دیئے گئے لنک سے بالکل فری ڈاون لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم