Pari Shah Naam Rakhna

پری شاہنام رکھنا

مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3349

تاریخ اجراء:07 جمادی الاخریٰ1446ھ/10دسمبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   پری شاہ نام رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پری کا معنی ہے:"بہت حسین عورت"۔اور شاہ کا معنی:بہترین اورعمدہ بھی آتاہے۔پس یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ!  بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات،صاحبزادیوں،صحابیات اور نیک عورتوں (رضی اللہ تعالی عنہن)کے نام پر رکھا جائے کہ ایک توحدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنےکافرمایاگیاہے اور دوسرااس سے امیدہے کہ ان کی برکت بچی کے شامل حال رہےگی۔

   فیروز اللغات میں ہے"پری:بہت حسین عورت۔"(فیروز اللغات،ص310،فیروز سنز،لاہور)

   ویب سائٹ پرموجودریختہ ڈکشنری میں ہے"شاہ"۔۔۔بہترین،عمدہ"

   الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم“ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية، بيروت)

   صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں،جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں، ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے،امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔“(بھار شریعت، جلد3،حصہ15، صفحہ356،مکتبۃالمدینہ، کراچی)

   نوٹ:ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کےمکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ پڑھیں۔اس میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے اسلامی نام بھی لکھے ہوئے ہیں،وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھا جا سکتا ہے۔ نیچے دئے گئے لنک سے یہ کتاب ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہے۔

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم