logo logo
AI Search

حرملہ نام رکھنا کیسا نیز اسکا مطلب؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حرملہ نام رکھنا کیسا؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

حرملہ نام رکھنا کیسا؟

جواب

حرملہ کا معنی ہے: چھوٹی پو شاک۔ یہ نام بالکل رکھ سکتے ہیں، بلکہ یہ حضور صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ و سلم کی صحابیہ کا نام ہے لہٰذا اس نیت سے رکھیں گے تو ان شاء اللہ برکتیں حاصل ہوں گی۔

مزید اچھے اچھے نام اور ان معنی جاننے اور نام رکھنے کے حوالے سے شرعی احکام کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب نام رکھنے کے احکام کا مطالعہ کریں۔

اس کتاب کو دعوت اسلامی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا رضا محمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2507
تاریخ اجراء: 13 ربیع الآخر 1447ھ / 07 اکتوبر 2025ء