مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-3170
تاریخ اجراء: 07ربیع الثانی 1446ھ/11اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکی کا نام "سارہ"رکھنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سارہ کا معنی ہے: سردار، شریف،معزز۔"یہ نام رکھنا نہ صرف جائزہے بلکہ یہ بہترناموں میں سے بھی ہے کہ یہ حضرت سیدنا ابراہیم علی نبیناوعلیہ الصلاۃ و السلام کی زوجہ محترمہ رضی اللہ عنہا کا نام ہے اور حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے۔امید ہے کہ اس کی وجہ سے ان بزرگ ہستی کی برکتیں بھی بچی کے شامل حال ہو ں گی۔
مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب "نام رکھنے کے احکام "میں ہے”سارہ:سردار،شریف،معزز،حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی زوجہ محترمہ رضی اللہ تعالی عنھا کا نام۔(نام رکھنے کے احکام، صفحہ153، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں ، جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ، ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے ، امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔“ (بہار شریعت ، جلد3،حصہ 15، صفحہ356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا