logo logo
AI Search

سنیحہ نام رکھنا کیسا نیز اسکا مطلب؟

بسم اللہ الرحمن الرحيم

بچی کا نام سنیحہ رکھنا کیسا؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جواب

سنیحہ سنح سے نکلا ہے،جس کے معنی خیرو برکت، راستہ کا بیچ، موتی، زیور، دائیں طرف سے بائیں طرف کو گزرنے والا پرندہ، آسان ہونا، میسر ہونا کے آتے ہیں، لڑکی کا یہ نام معنی کے اعتبار سے رکھنا درست ہے۔

البتہ! بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلم کی ازواجِ مطہرات، صاحبزادیوں، صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے، نیز امید ہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کے شامل حال ہو گی۔

ناموں کی معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب نام رکھنے کے احکام کا مطالعہ فرمائیں۔ یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا رضا محمد عطاری مدنی 
فتویٰ نمبر: Web-2552
تاریخ اجراء: 29 ربیع الآخر 1447ھ / 23 اکتوبر 2025ء