مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3287
تاریخ اجراء:19جمادی الاولیٰ1446ھ/22نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچی کا نام"محبہ" رکھنا کیسا ہے؟یعنی ح کی زیر کے ساتھ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بچی کانام محبہ رکھ سکتے ہیں کہ یہ اسم فاعل واحد مؤنث کا صیغہ ہے،جس کا معنی ہے:"محبت کرنے والی۔"
البتہ!بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں،صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔
القاموس الوحیدمیں ہے:”المحب:عاشق،فریفتہ،دلدادہ۔“(القاموس الوحید،صفحہ305،مطبوعہ لاہور)
المنجد میں ہے:”المحب: فا۔ کہا جاتا ہے:”امراۃ محبۃ لزوجھا“۔(المنجد،صفحہ133،مطبوعہ لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا