کیا حیض کی حالت میں سعی کرنے سے عمرہ ادا ہو جائیگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عمرہ میں سعی کے دوران حیض آئے تو کیا حکم ہے؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
اگر عمرہ میں صفا و مروہ کی سعی کے دوران کسی کو حیض آجائے، تو کیا عمرہ ہو جائے گا یا احرام میں ہی رہنا ہوگا؟
جواب
سعی کے لیے طہارت شرط نہیں، لہٰذا اگر کسی کو دورانِ سعی حیض آجائے، تو وہ سعی مکمل کر کے تقصیر کروالے، اس کا عمرہ مکمل ہو جائے گا۔ چنانچہ بہارِ شریعت میں ہے: سعی کے لیے طہارت شرط نہیں، حیض والی عورت اور جُنب بھی سعی کرسکتا ہے۔ ( بھارِ شریعت ، جلد 6، صفحہ 1109، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: ابو الفیضان مولانا عرفان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1572
تاریخ اجراء: 21 رمضان المبارک 1444ھ / 12 اپریل 2023ء