logo logo
AI Search

عمرہ پر گئے افراد کا فطرہ وطن میں ادا کرنے کا حکم؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عمرہ والوں کا فطرہ ان کے وطن میں ادا کرنا

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

عمرہ پر گئے ہیں اور معلوم نہیں کہ وہاں مستحق ہیں بھی یا نہیں، اور ہیں تو کون ہیں، اس لئے یہاں انڈیا میں ان کا فطرہ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں؟ یا وہیں دینا ہوگا؟

جواب

پوچھی گئی صورت میں عمرہ پر گئے ہوئے افراد کا فطرہ ان کے وطن انڈیا میں ادا کیا جاسکتا ہے لیکن اس میں دو باتوں کا لحاظ ضروری ہے:

ایک تو یہ کہ جن پر فطرہ لازم ہے، ان کی اجازت سے ان کا فطرہ ادا کیا جائے۔ اور دوسری یہ کہ ان کا فطرہ سعودی عرب کے لحاظ سے ادا کیا جائے گا یعنی سعودی عرب کے عیدوالے دن، سعودی عرب میں صدقہ فطر کے جتنے ریال بنتے ہیں، اتنے ریال کے جتنے انڈین روپے بنیں، وہ ادا کرنا پڑیں گے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1049
تاریخ اجراء: 09 صفر المظفر 1444ھ / 06 ستمبر 2022ء