logo logo
AI Search

کیا عمرہ میں طواف وداع کا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عمرہ کرنے والے پر طواف وداع ہے یا نہیں؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

ہم تمام گھر والے عمرہ کرنے گئے تھے واپس آنے سے پہلے فقط میرے شوہر نے طواف وداع کیا تھا میں نے اور میرے بچوں نے نہیں کیا اب معلوم کرنا ہے کہ ہم پر کفارہ یا ہدیہ وغیرہ کتنا لازم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ اور آپ کے بچوں پر کچھ لازم نہیں ہے کیونکہ طواف وداع آفاقی (یعنی میقات کی حدود سے باہر رہنے والے) حاجی پرواجب ہوتا ہے اور یہ حج کے بعد مکہ شریف سے رخصت ہوتے ہوئے کیا جاتا ہے جبکہ آپ حج کے لیے نہیں بلکہ عمرہ کے لیے گئے ہیں اور عمرہ کرنے والے پر طواف وداع واجب نہیں ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1017
تاریخ اجراء: 27 محرم الحرام 1444ھ / 26 اگست 2022ء