طواف کے بعد سعی میں تاخیر کرنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عمرے کے طواف کے بعد سعی میں تاخیر کرنا
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
عمرہ کا طواف کرنے کے بعد تھکاوٹ ہوگئی اور سوگئے تو کیا اب اگلے دن سعی ہوسکتی ہے؟
جواب
عمرے کے طواف کے بعد سنت یہ ہے کہ اگر مکروہ وقت نہ ہو تو فوراً طواف کی دو رکعتیں اور اس کے فوراً بعد سعی کی جائے، بلاعذر سعی میں تاخیر مکروہ ہے۔ ہاں اگر تاخیر کسی عذر کی وجہ سے ہو مثلاً تھک چکا ہے، آرام کرکے سعی کرنا چاہتا ہے تو حرج نہیں۔ نیز اگر کوئی بغیر عذر کے بھی تاخیر کرتا ہے تو سعی تب بھی درست ہوجائے گی اور اس پر دم وغیرہ کچھ لازم نہیں ہوگا۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-2156
تاریخ اجراء: 21 ربیع الثانی 1445ھ / 06 نومبر 2023ء