logo logo
AI Search

عمرہ کرتے وقت دوران طواف تلبیہ پڑھنے کا حکم؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عمرہ کرنے والے کا طواف کے دوران تلبیہ پڑھنا

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

عمرہ کرنے والا جب طواف کرتا ہے، تو دورانِ طواف تلبیہ پڑھے گا یا نہیں؟

جواب

عمرہ کرنے والا طواف کے دوران تلبیہ نہیں کہے گا، بلکہ جب طواف کا پہلا استلام کرے گا، اس وقت سے پہلے تلبیہ پڑھنا چھوڑ دے گا۔ رفیق المعتمرین میں ہے "معتمر" یعنی عمرہ کرنے والا اور متمتع بھی عمرہ کرتے وقت جب کعبہ مشرفہ کا طواف شروع کرے اس وقت حجر اسود کا پہلا استلام کرتے ہی "لبیک" کہنا چھوڑ دے۔ (رفیق المعتمرین، ص 26، مکتبۃ المدینہ)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1631
تاریخ اجراء: 21 شوال المکرم 1444ھ / 12 مئی 2023ء