logo logo
AI Search

مکہ میں رہنے والا عمرہ کا احرام کہاں سے باندھے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مکہ مکرمہ میں رہنے والا شخص عمرہ کا احرام کہاں سے باندھے گا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا مکہ میں رہنے والے شخص کے لئے عمرہ کا احرام حدودِ حرم سے باہر جاکر باندھنا ضروری ہے؟

جواب

مکہ مکرمہ میں رہنے والا شخص اگر عمرہ کرنا چاہتا ہے، تو اس کو حدودِ حرم سے باہر جاکر احرام باندھنا ضروری ہوگا۔ حرم کی حدود کے اندرسے احرام نہیں باندھ سکتا، حرم کی حدود کے باہر جہاں سے بھی چاہے احرام باندھ سکتا ہے، افضل یہ ہے کہ مقامِ تنعیم یعنی مسجدِ عائشہ سے احرام باندھے۔ (ملخص از ستائیس واجباتِ حج، صفحہ 52، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد فراز عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-314
تاریخ اجراء: 11 شوال المکرم 1443ھ / 13 مئی 2022ء