کسی کی طرف سے عمرہ کرنے سے خود پر عمرہ واجب ہو جائیگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
کسی کی طرف سے عمرہ کیا، تو کیا اُس شخص پر عمرہ کرنا لازم ہوجائے گا؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا یہ بات درست ہے کہ کسی کے نام کا عمرہ کیا تو اس بندے پر عمرہ کرنا فرض ہوجائے گا؟
جواب
سب سے پہلے تو یہ واضح رہے کہ عمرہ کرنا سنت ہے، فرض نہیں۔ نیز اگر کسی اور کے ایصالِ ثواب کے لئے اس کی طرف سے عمرہ ادا کیا تو اس کی وجہ سے خود اُس شخص پر عمرہ کرنا لازم نہیں ہوتا۔
حضرت علامہ علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”العمرۃ سنۃ مؤکدۃ لمن استطاع“ یعنی جو شخص استطاعت رکھتا ہو اس کے لئے عمرہ کرنا سنتِ مؤکدہ ہے۔ (فتح باب العنایۃ، جلد 2، صفحہ 20، مطبوعہ: بیروت)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-748
تاریخ اجراء: 14 جمادی الاوّل 1444ھ / 09 دسمبر 2022ء