logo logo
AI Search

حج سے پہلے زندگی بھر کے فرض روزوں کی قضا کا حکم؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

کیا حج پر جانے سے پہلے روزوں کی قضا ضروری ہے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا حج پر جانے سے پہلے زندگی بھر کے فرض روزوں کی قضا ضروری ہوتی ہے؟

جواب

نماز و روزہ وغیرہ ذمہ پر باقی ہوتے ہوئے حج کر لینے سے حج تو ادا ہوجائے گا مگرحج پر جانے کے آداب میں سے ہے کہ جانے سے پہلے نماز، روزہ، زکاۃ وغیرہ جتنی بھی عبادات ذمہ پر ہوں ادا کرلے اور زیادہ نمازیں ہوں تو توبہ کر کے ادائیگی شروع کردے لیکن اس وجہ سے حج کو موخرنہ کرے۔ مزید اپنے بقیہ گناہوں سے توبہ کرے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا پکا ارادہ کرتے ہوئے، سفر حج کو جائے۔ اسی طرح جتنے حقوق العباد ہیں، ان کی تلافی کی صورت بنائے، جس سے معافی مانگنی ہے، اس سے معافی مانگے اور جن کا کچھ ادا کرنا ہے، وہ ادا کرے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1134
تاریخ اجراء: 08 ربیع الاول 1444ھ / 05 اکتوبر 2022ء