logo logo
AI Search

حالت احرام میں دوسری عورت کی تقصیر کرنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

احرام سے باہر ہونے کے لئے عورت کا دوسری محرمہ عورت سے تقصیر کروانا

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا عورت احرام سے باہر ہونے کے لئے اپنے بالوں کی تقصیر کسی دوسری خاتون سے کرواسکتی جو ابھی احرام کی حالت میں ہو؟

جواب

تقصیر عورت خود بھی کرسکتی ہے یونہی غیر محرمہ یا ایسی عورت جس کا احرام سے باہر ہونے کیلئے ابھی صرف تقصیر ہی باقی ہو باقی عمرہ و حج کے کام مکمل کرچکی ہو اسے بھی جائز ہے کہ اس کی تقصیر کردے، اسی طرح دو محرمہ عورتیں کہ جب احرام سے باہر ہونے کیلئے ابھی صرف تقصیر ہی باقی ہو تو یہ بھی ایک دوسرے کی تقصیر کرسکتی ہیں۔

27 واجبات حج اور ان کے تفصیلی احکام میں ہے: کسی شخص کا احرام کھولنے کا وقت ہو گیا تو وہ اپنا حلق یا تقصیر خود کر سکتا ہے بلکہ کسی ایسے آدمی کا حلق یا تقصیر بھی کر سکتا ہے جس کا احرام ابھی نہ کھلا ہو لیکن احرام کھولنے کا وقت آگیا ہو مثلاً دو افراد عمرہ کر رہے تھے طواف و سعی سے فارغ ہو گئے اب صرف حلق یا تقصیر ہی کرنا ہے تو یہ دونوں ایک دوسرے کا حلق یا تقصیر کر سکتے ہیں۔ (27 واجبات حج اور ان کے تفصیلی احکام، صفحہ 120، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1078
تاریخ اجراء: 24 صفر المظفر 1445ھ / 11 ستمبر 2023ء