کیا احرام کی حالت میں پاؤں ڈھانپنا جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حالت احرام میں چادر سے پاوں چھپانا
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
حالت احرام میں میری طبیعت خراب ہوگئی تو میں چادر اوڑھ کر سوگیا جب جاگا تو دوستوں نے بتایا کہ آپ نے پاؤں سے لیکر سینے تک چادر کیے رکھی تھی، جبکہ حالت احرام میں پاؤں چھپانا جائز نہیں، تو کیا اب مجھ پر اس کی وجہ سے کچھ لازم ہوگا؟
جواب
دریافت کی گئی صورت میں آپ پر کچھ بھی لازم نہیں۔ اس لیے کہ حالت احرام میں پاؤں میں ایسا جوتا یا موزہ وغیرہ پہننا جس سے پاؤں کی ابھری ہوئی ہڈی یا اس کے اوپر والا حصہ کسی بھی جہت سے چھپ جائے تو وہ ممنوع ہوتا ہے۔ چادر وغیرہ اوڑھنے سے پاوں چھپ جائے تو اس سے کوئی کفارہ لازم نہیں آتا۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1156
تاریخ اجراء: 15 ربیع الاول 1444ھ / 12 اکتوبر 2022ء