logo logo
AI Search

کیا خاتون کا اپنی بہن کے داماد کے ساتھ عمرہ پر جانا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

کیا عورت اپنی بہن کے داماد کے ساتھ عمرہ پر جاسکتی ہے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا اسلامی بہن اپنے بھانجے داماد (یعنی اپنی بہن کے داماد کے ساتھ )عمرہ کرنے جاسکتی ہے؟

جواب

بہن کا داماد ہونا محرم ہونے کا سبب نہیں ہے، لہذا اگر محرم ہونے کا کوئی اور سبب نہ پایا جائے تو بہن کے داماد کے ساتھ عمرہ یا کسی سفر پر جانا، ناجائز و گنا ہے، اگر جائے گی توعمرہ ہوجائے گا لیکن ہر ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا۔ امام اہلسنت علیہ الرحمۃ سفر حج کے آداب شمارکرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں: عورت کے ساتھ جب تک شوہر یا محرم بالغ قابل اطمینان نہ ہو جس سے نکاح ہمیشہ کو حرام ہے سفر حرام ہے، اگر کرے گی حج ہوجائے گا مگر ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا۔ (فتاوی رضویہ، ج 10، ص 726، رضا فاونڈیشن، لاہور)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1374
تاریخ اجراء: 14 رجب المرجب 1444ھ / 06 فروری 2023ء