احرام کی حالت میں سونا یا تعویذ پہن سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حالت احرام میں تعویذ یا سونا (gold) پہننا
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
(1) کیا حالت احرام میں تعویذ پہن سکتے ہیں؟
(2) اسی طرح عورت حالت احرام میں سونا (gold) پہن سکتی ہے؟
جواب
(1) حالتِ احرام میں تعویذ کو بے سلے کپڑے میں لپیٹ کر گلے میں ڈالنا جائز ہے۔ حالت احرام میں جو باتیں جائز ہیں، ان کو شمار کرتے ہوئے بہار شریعت میں فرمایا: (۵۹) بے سلے کپڑے میں لپیٹ کر تعویذ گلے میں ڈالنا۔ (بہار شریعت، ج 01، حصہ 06، ص 1082، مکتبۃ المدینہ)
(2) اور عورتوں کے لیے حالتِ احرام میں سونے کا زیور پہننا بھی جائز ہے۔ جوہرہ نیرہ میں ہے ”و يجوز للمحرمة أن تلبس الحرير و الحلي كذا في الكرخي“ ترجمہ: احرام والی عورت کو ریشم اور زیور پہننا جائز ہے جیساکہ کرخی میں ہے۔ (الجوہرۃ النیرۃ، کتاب الحج، ج 1، ص 152، المطبعة الخيرية)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-969
تاریخ اجراء: 12 محرم الحرام 1444ھ / 12 اگست 2022ء