logo logo
AI Search

احرام کی حالت میں عورت سر کا مسح کس طرح کرے گی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

احرام کی حالت میں عورت کے لیے سر کا مسح کرنے کا طریقہ

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

احرام کی حالت میں عورت سر کا مسح کس طرح کرے گی؟

جواب

حالت احرام میں عورت سر کا مسح اسی طرح کرے گی جس طرح عام حالات میں کیا جاتا ہے۔ بعض خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ حالت احرام میں حجاب وغیرہ اتارنے سے احرام ٹوٹ جاتا ہے، یہ سراسر غلط و من گھڑت ہے۔ ہاں اس بات کا لحاظ رکھے کہ مسح کرنے میں کوئی بال نہ ٹوٹے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-274
تاریخ اجراء: 21 ربیع الآخر 1443ھ / 27 نومبر 2021ء