آب زم زم پینے کی دعا کے قبول ہونے کا وقت؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
آب زم زم پینے سے متعلق دعا کی قبولیت کا وقت پہلے ہے یا بعد میں؟
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
آب زم زم سے متعلق دعا کی قبولیت کا وقت آبِ زم زم پینے سے پہلے کا ہے یا بعد کا؟
جواب
آبِ زم زم شریف کے متعلق دعا کی قبولیت کا وقت آبِ زم زم شریف پی لینے کے بعد کا ہے۔ اعلی حضرت امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ دعا کی قبولیت کے اوقات کے بیان میں چھبیسواں وقت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: (26) آبِ زم زم پی کر۔ (فضائلِ دعا، صفحہ 122، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
لہٰذا آبِ زم زم شریف پی کر فوراً دعا کرلینی چاہیے، بلاوجہ تاخیرنہیں کرنی چاہیے۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-623
تاریخ اجراء: 06 ربیع الثانی 1444ھ / 02 نومبر 2022ء