logo logo
AI Search

مقدس اوراق کو دریا کے پانی میں بہانا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مقدس کاغذات دریا میں بہانے کا حکم

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

مقدس کاغذات کو دریا میں بہا سکتے ہیں؟

جواب

مقدس اوراق کو دریا یا نہر میں ڈال کر ٹھنڈا کر سکتے ہیں البتہ کوئی ایسا طریقہ اختیار کیاجائے کہ یہ اوراق پانی کی تہہ میں جا کر وہیں گل جائیں مثلاً وزنی پتھر ڈال دیا یا مختلف جگہ کٹ لگا کر مناسب مقام سے دریا میں چھوڑ دیا ۔ ایسے انداز یا جگہ سے پانی میں ڈالنے کی اجازت نہیں کہ بعد میں وہی اوراق کنارے پر آئیں یا پانی کم ہونے کی وجہ سے ظاہر ہوں اور پھر بے ادبیوں کا سلسلہ شروع ہوجائے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2397

تاریخ اجرا: 17صفرالمظفر1447ھ/12اگست2025ء