logo logo
AI Search

عدت وفات کب سے شروع ہوتی ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحيم

عدتِ وفات کا آغاز کب سے ہوتا ہے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جواب

پوچھی گئی صورت میں آپ کی پھپھی کی عدت  وفات اس وقت سے شروع ہوگی جس وقت ان کے شوہر کا انتقال ہوا، کیونکہ اس عدت کا تعلق وفات سے ہے، تو اس کی ابتدا بھی وفات سے ہوگی، تدفین سے اس کا تعلق نہیں ہے جیساکہ وہ حاملہ عورت جس کا شوہر فوت ہوگیا اور ابھی اس کی تدفین نہیں ہوئی کہ اس عورت نے بچہ جن دیا، تو اس کے بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس کی عدت پوری ہو گئی۔

تنبیہ: یہ مسئلہ یاد رہے کہ کسی بھی شخص کے انتقال ہوجانے کے بعد اس کی تجہیز، تکفین وتدفین میں جلدی کی جائے، بلا ضرورت تاخیر کرناسخت منع ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مفتی محمد قاسم عطاری 
فتویٰ نمبر: Book-204