logo logo
AI Search

کیا حدود حرم سے باہر بال کٹوانا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

محرم کا حدود حرم سے باہر حلق کروانا

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

عمرہ کے بعد حدود حرم سے باہر آکر اگر حلق یا تقصیر کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

عمرہ کے ارکان ادا کرنے کے بعد مرد کے لیے حلق (سر منڈوانا) یا قصر (کم از کم ایک چوتھائی سر کے بال کم از کم ایک پورے کے برابر کاٹنا) اور عورت کے لیے سر کے کم از کم چوتھائی بالوں سے ایک پورے (انگلی کے تہائی حصہ) کے بقدر قصر کرنا حدودِ حرم میں ضروری ہے، حرم کی حدود سے باہر سر منڈوانے یا بال کٹوانے کی صورت میں دم لازم ہوگا۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1061
تاریخ اجراء: 12 صفر المظفر 1444ھ / 09 ستمبر 2022ء