logo logo
AI Search

اپنی نانی کی بہن کے ساتھ عمرہ پر جانا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

کیا نانی کی بہن محرم ہے یا نہیں؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

میرا بیٹا اپنی ماں کی خالہ یعنی اپنی نانی کی بہن کے ساتھ عمرے پر جاسکتا ہے؟ جبکہ یہ سفرشرعی مسافت کے مطابق ہے، اور وہ ان کا محرم ہے یا نہیں؟

جواب

پوچھی گئی صورت میں آپ کا بیٹا اپنی نانی کی بہن کے لئے محرم ہے، کیونکہ نانی کی بہن، اصل بعید (پڑ نانا) کی فرع قریب (صلبی اولاد) ہے اور اصل بعید کی فرع قریب محرم بنتی ہے۔ لہذا اگر آپ کا بیٹا بالغ اور باعتماد ہے یا کم از کم مراہق یعنی بالغ تو نہیں ہوا لیکن اس کی عمر اسلامی مہینوں کے اعتبار سے 12 سال یا اس سے زیادہ ہے، تو وہ نانی کی بہن کے ساتھ بطور محرم، شرعی مسافت کے مطابق سفر پر جاسکتا ہے، ورنہ نہیں۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1186
تاریخ اجراء: 24 ربیع الاول 1444ھ / 21 اکتوبر 2022ء