logo logo
AI Search

کیا احرام کی حالت میں حرم سے باہر جانا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

احرام کی حالت میں حرم کی باؤنڈری سے باہر جانا

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

احرام کی حالت میں حرم کی باؤنڈری سے باہر جانے پر کچھ لازم آتا ہے؟

جواب

احرام کی حالت میں رہتے ہوئے حرم سے باہر جانے سے دم یا صدقہ وغیرہ کچھ لازم نہیں آتا حتی کہ میقات سے بھی باہر ہوجائے تو کچھ لازم نہیں آئے گا کہ یہ احرام کے ممنوعات میں سے نہیں ہے۔

البتہ! بہتر یہ ہے کہ جس نیت سے احرام باندھا ہے، بلاضرورت اس کی ادائیگی میں تاخیر نہ کی جائے بلکہ حتی الامکان جلد از جلد اس کی ادائیگی کرلی جائے اور احرام سے فراغت پالی جائے تاکہ جانے انجانے میں کسی ناجائز امر کا ارتکاب لازم نہ آئے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-2177
تاریخ اجراء: 24 ربیع الثانی 1445ھ / 09 نومبر 2023ء