logo logo
AI Search

کیا ہر عمرہ کے بعد حلق کروانا ضروری ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک عمرہ کے بعد دوسرا عمرہ کرنے پر حلق یا تقصیر کا حکم

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر ایک عمرہ کیا ہے تو بال کٹوا لیے، پھر اگر ایک یا دو ہفتے بعد دو بار عمرہ کیا جاتا ہے تو کیا دوبارہ بال کٹوانا لازمی ہے؟

جواب

جی ہاں! جتنی بار عمرہ کریں گے ہر بار جب احرام کھولنے کا وقت آئے گا تو حلق کروانا یا تقصیر کروانا ضروری ہوگا، لہذا اگر ایک بار عمرہ کرنے کے بعد بال کٹوائے یا حلق کروا لیا تو دوبارہ عمرہ کرنے کی صورت میں پھر تقصیر کروانا (یعنی کم از کم چوتھائی سر کے بالوں میں سے ہر بال اُنگلی کے ایک پَورے کے برابر یعنی تقریباً ایک اِنچ کاٹنا) یا حلق کروانا ضروری ہو گا۔ اور اگر سر پر بال اتنے نہیں رہے کہ تقصیر ہوسکے تو تقصیرکے بجائے حلق کروائے گا اور اگر بالکل نہیں رہے کہ حلق ہوسکے تو پھر بھی سرپر استرا پھیرنا واجب ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-546
تاریخ اجراء: 12 رجب المرجب 1443ھ / 14 فروری 2022ء