حج و عمرہ کے دم کے جانور کی عمر کا حکم؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
دم کے جانورکی عمرکتنی ہونا ضروری ہے؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا دم کے جانور کیلئے بھی اتنی عمر ہونا ضروری ہے، جتنی قربانی کے جانور کیلئے ضروری ہوتی ہے؟
جواب
دم کے جانور میں بھی وہی شرائط ہیں جو قربانی کے جانور میں ہے۔ رفیق الحرمین میں ہے: دَم یعنی ایک بکرا۔ (اس میں نر، مادہ، دُنبہ، بھیڑ، نیز گائے یا اُونٹ کا ساتواں حصہ سب شامل ہیں) یہ تمام جانور اُن ہی شرائط کے ہوں جو قربانی میں ہیں۔ (رفیق الحرمین، صفحہ 260، مکتبۃ المدینہ)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1759
تاریخ اجراء: 01 ذوالحجۃ الحرام 1444ھ / 20 جون2023ء