logo logo
AI Search

ایک سفر میں یا ایک احرام سے کتنے عمرے کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک سفر میں ایک سے زائد عمرے کرنا

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا ایک سفر میں ایک سے زیادہ عمرے ادا کر سکتے ہیں میں یو اے ای سے براستہ قافلہ بس پر جانا چاہتا ہوں جو میقات شریف سے احرام باندھ کر عمرہ کیا جاتا ہے کیا اس کے بعد دوبارہ کسی دوسری مسجد سے احرام باندھ کر عمرہ کیا جاسکتا ہے؟

جواب

جی ہاں! ایک سفر میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرے کرنا، جائز بلکہ ثواب کا باعث ہے، دوبارہ عمرے کی ادائیگی کیلئے مقامِ تنعیم یا جعرانہ وغیرہ حرم کی حدود سے باہر جا کر مزید عمرے کی نیت سے احرام باندھیں گے اور افضل یہ ہے کہ مقامِ تنعیم یعنی مسجد عائشہ سے باندھا جائے۔

صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: حرم کے رہنے والے حج کا احرام حرم سے باندھیں اور بہتر یہ کہ مسجد الحرام شریف میں احرام باندھیں اور عمرے کا بیرونِ حرم سے اور بہتر یہ کہ تنعیم سے ہو۔ (بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 1068، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1151
تاریخ اجراء: 22 ربیع الثانی 1445ھ / 07 نومبر 2023ء