یوم عرفہ کا روزہ کس دن رکھیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عرفہ کا روزہ کس ملک کے حساب سے ہوگا؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
عرفہ کا روزہ کس دن رکھنا چاہئے، کیا مکہ شریف کے عرفہ والے دن رکھیں یا اپنے ملک میں نو ذو الحجہ والے دن رکھیں؟
جواب
یومِ عرفہ نو ذو الحجہ ہی کا دوسرا نام ہے، یہ دن ہر ملک میں اپنی تاریخ کے اعتبار سے ہوتا ہے، اس دن کو صرف حاجیوں کے وقوفِ عرفات والے دن کے ساتھ ہی خاص کرنا درست نہیں۔ لہذا چاند کی رؤيت كے حساب سےجس ملک میں جب نو (9) ذو الحجہ ہوگی، اُس ملک والوں کیلئے وہی دن یومِ عرفہ ہوگا اور وہاں کے لوگ اُسی دن یومِ عرفہ کا روزہ رکھیں گے۔
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ مراٰۃ المناجیح میں ارشاد فرماتے ہیں: (ذو الحجہ کی) نویں تاریخ کو بھی عرفہ کہتے ہیں۔ (مراۃ المناجیح، جلد 4، صفحہ 144، نعیمی کتب خانہ، گجرات)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1766
تاریخ اجراء: 03 ذو الحجۃ الحرام 1444ھ / 22 جون 2023ء