logo logo
AI Search

عورت کا حدود حرم سے باہر تقصیر کرنے پر حکم؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حرم سے باہر عورت کا تقصیر کروانا کیسا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

ایک اسلامی بہن نے عمرہ کیا اور تقصیر کئے بغیر حدودِ حرم سے باہر چلی گئیں اور کوئی خلافِ احرام کام کرنے سے پہلے حدودِ حرم سے باہر ہی بال کاٹ لئے تو کیا دم لازم ہوگا؟

جواب

عمرہ کرنے کے بعد حلق یا تقصیر حدودِ حرم میں ہی کرنا ضروری ہے، اس کی خلاف ورزی پر دَم لازم ہوتا ہے لہٰذا پوچھی گئی صورت میں حدودِ حرم سے باہر تقصیر کرنے کی وجہ سے دَم لازم ہوگا۔

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: عمرہ کا حلق بھی حرم ہی میں ہونا ضرور ہے، اس کا حلق بھی حرم سے باہر ہوا تو دَم ہے مگر اس میں وقت کی شرط نہیں۔ (بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 1179، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-695
تاریخ اجراء: 27 ربیع الثانی 1444ھ / 23 نومبر 2022ء