logo logo
AI Search

حج و عمرہ کے بعد خواتین کو تقصیر کرنے کا طریقہ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

کیا احرام سے باہر ہونے کے لئے عورت بھی حلق کرے گی؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا احرام سے باہر ہونے کے لئے خواتین حلق کریں گی، اس کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

عورت پر حلق نہیں، اس پر فقط تقصیر واجب ہے۔ تقصیر کا مطلب اس پر کم از کم چوتھائی سر کے بالوں میں سےہر بال کو انگلی کے ایک پورے کے برابر کاٹنا لازم و ضروری ہے اور سنت یہ ہے کہ پورے سر کے بالوں کی تقصیر کی جائے یعنی سر کے تمام بالوں کو ایک پورے برابر کاٹ لیا جائے۔

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: سر میں جتنے بال ہیں ان میں کے چہارم بالوں میں سے کتروانا ضروری ہے، لہٰذا ایک پورہ سے زیادہ کتروائیں کہ بال چھوٹے بڑے ہوتے ہیں ممکن ہے کہ چہارم بالوں میں سب ایک ایک پورا نہ ترشیں۔ (بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 1142، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1077
تاریخ اجراء: 24 صفر المظفر 1445ھ / 11 ستمبر 2023ء