logo logo
AI Search

کیا فرض حج کے لئے والدین کی اجازت ضروری ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

کیا فرض حج کے لئے بھی والدین سے اجازت ضروری ہے؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرض حج کے لئے بھی والدین سے اجازت ضروری ہے؟

جواب

فرض حج کے لیے والدین کی اجازت ضروری نہیں بلکہ جس پرحج فرض ہونے کی شرائط پائی جائیں والدین کے منع کرنے کے باوجود اس پر لازم ہے کہ حج پر جائے۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ اس طرح کے سوال کے جواب میں ارشاد میں فرماتے ہیں: جبکہ زید اپنے ذاتی روپے سے استطاعت رکھتا ہے تو حج اس پر فرض ہے، اور حجِ فرض میں والدین کی اجازت درکار نہیں بلکہ والدین کو ممانعت کا اختیار نہیں، زید پر لازم ہے کہ حج کو چلا جائے اگرچہ والدین مانع ہوں۔ (فتاوی رضویہ، جلد 10، صفحہ 658، رضا فاؤنڈیشن لاہور)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-468
تاریخ اجراء: 04 صفر المظفر 1444ھ /01 ستمبر 2022ء