logo logo
AI Search

عمرہ کا اعادہ کرنے سے احرام کا کفارہ ساقط ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

کیا عمرہ کا اعادہ کرنے سے احرام کی جنایات کا کفارہ ساقط ہوسکتا ہے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

عمرہ کرنے والا اگر کسی ایسے جرم کا ارتکاب کرے جو احرام کے ممنوعات میں سے ہو جیسے سعی سے پہلے حلق کروالے، ناخن تراش لے یا سلا ہوا کپڑا پہن لے، تو کیا جس عمرے کے احرام میں یہ جنایات واقع ہوں، اس عمرے کا اعادہ کرنے سے اُس پر لازم ہونے والا کفارہ ساقط ہوجائے گا؟

جواب

عمرے کے اعادے سےاحرام کے ممنوعات کے ارتکاب کی وجہ سے لازم آنے والا کفارہ ساقط نہیں ہوگا۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1773
تاریخ اجراء: 05 ذو الحجۃ الحرام 1444ھ / 27 جون 2023ء